BIHAR BOARD CLASS 10TH URDU CHAPTER 01 SOLVED QUESTIONS


 شبنم كمالی کی پیدائش کب ہوئی؟ 

جواب: شبنم كمالی کی پیدائش ۲۲ جولائی ۱۹۳۸ میں  ہوئی تھی۔


 شبنم کملی کہاں پیدا ہوئے؟ 

جواب: شبنم کمالی پوکھڑیرا ضلع سیتامرهی میں ہوئی تھی۔


شبنم کمالی کا انتقال کب ہوا تھا۔

جواب: شبنم کمالی کا انتقال 17 اگست 2004 میں ہوا تھا۔


شبنم کمالی کا اصل نام کیا تھا۔

جواب: شبنم کمالی کا اصل نام مصطفی رضا تھا۔


:مختصر سوالات 

حمد کیسے کہتے ہیں۔ پانچ جملوں میں لکھیں۔

جواب: وہ نظم جس میں اللّٰہ تعالٰی کی تعریف و توصیف بیان کی جاتی ہے اُسے ہم حمد کے نام سے جانتے ہیں۔ اردو شاعری میں دوسرے اصناف کے طرح حمد بھی ایک مقبول صنف ہے جسمیں خدائے رب العزت کی صفات بیان کی جاتی ہے۔ اردو میں کسی بھی کلام کے ابتدا اللّٰہ تعالیٰ کے نام سے ہوتی ہے یعنی بسم اللہ الرحمن الرحیم جسکے معنی ہوتے ہیں۔ 

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔



حمد منقبت اور قصیدے میں کیا فرق ہے؟

حمد: حمد اس نظم کو کہتے ہیں جس میں خدائے رب العزت کی تعریف کی جاتی ہے۔


منقبت: جس نظم میں بزرگان دین، خلفائے راشدین، اور اولیاء اللہ کی تعریف کی جاتی ہے اسے منقبت کہتے ہیں۔


قصیدہ: جس نظم میں کسی بادشاہ یا برا آدمی کی تعریف بیان کی جاتی ہے اسے قصیدہ کہتے ہیں۔


مناجات: جس نظم میں اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا مانگی جائے اسے ہم مناجات کہتے ہیں۔


شبنم کمالی کے کنہیں تین شعری مجموعے کا نام بیان کیجیے۔

انوار عقیدت

 ریاض عقیدت

فردوس عقیدت


حمد اور نعت میں بنیادی فرق کیا ہے؟

جواب: حمد اور نعت میں بنیادی فرق یہ ہے کہ حمد میں خدائے رب العزت کی تعریف بیان کی جاتی ہے جبکہ نعت میں اللہ کے پیارے نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف بیان کی جاتی ہے۔ 


:طویل سوالات

 شامل نصاب حمد کے پہلے شعر کی تشریح کریں۔

جواب: خالق دو جہاں ہے تو ایزدی ذوالجلال ہے۔

یا اللہ پاک تو دونوں جہاں کو پیدا کرنے والا ہے اور دونوں جہاں کو پالنے والا ہے۔ 


یکتا ہے تیری ذات پاک عالی و بے مثال۔

یا اللہ تو اکیلا ہے تجھ جیسا کوئی نہیں تیری جات پاک ہے تیرا کوئی مثال نہیں۔



 شبنم کمالی کی شاعرانہ خصوصیات کو بیان کیجئے۔

جواب: شبنم کمالی اللہ اور ان کے پیارے نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق اور صادق تھے۔ یہی وجہ ہے کہ شبنم کمالی نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ تبلیغ اسلامی اور مذہبی اقدار کی تلقین میں صرف کر دیا۔ شبنم کمالی کا زیادہ تر شاعرانہ حصہ اللہ اور ان کے پیارے نبی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں بیان کی گئی ہے ۔


حمد کا خلاصہ لکھیے۔

جواب: حمد اس نظم کو کہتے ہیں جس میں اللہ رب العزت کی تعریف و توصیف بیان کی جاتی ہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ خالق کائنات کی تعریف الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔ لیکن بندہ اپنی طرف سے کوشش کرتا ہے کہ ان کی حمد و ستائش میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ اس نظم میں شاعر یہ بتاتا ہے کہ اللہ دونوں جہاں کو پیدا کرنے والا ہے ان کی جات پاک ہے اور وہ اکیلا ہے ان جیسا کوئی نہیں۔ وہی دونوں جہاں کو رزق پہنچاتا ہے اور ساری کائنات کی حیات و موت کا مالک ہے۔